Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: وزیراعظم کل آفت زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے: چیئرمین این ڈی ایم اے

اہم نکات
  • وزیراعظم کل آفت زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے: چیئرمین این ڈی ایم اے
  • پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے منظور
  • پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں 

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذمہ دار ادارے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر  نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم شہباز شریف کل آفت زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔‘
انہوں نے بدھ کی شام ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ’آئندہ مون سون کی شدت 22 فیصد زیادہ ہو گی۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پانچواں ملک ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’این ڈی ایم اے کا این ای او سی 10ماہ قبل پیش گوئی کر سکتا ہے۔ اس سال اپریل 65 سال کا سب گرم اپریل تھا، ہیٹ ویو نے گلیشئیر پگھلنے کے عمل کو بڑھایا۔ کچھ علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹی ہیں۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلاف دیکھنے کو ملا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’مون سون 2025 میں پاکستان میں 804 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔‘

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے منظور

وفاقی حکومت نے پاکستان کی ہاکی ٹیم کی آئندہ ایف آئی ایچ پرو لیگ (سیزن 7) میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے جاری ایک سرکاری خط کے مطابق مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس رقم میں سے 25 کروڑ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ قومی ٹیم کی اس عالمی سطح کی لیگ میں شرکت کو ممکن بنایا جا سکے جبکہ 15 کروڑ روپے اسلام آباد میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز کے انعقاد کے لیے رکھے گئے ہیں۔‘
پی ایس بی نے پی ایچ ایف سے کہا ہے کہ وہ تین دن کے اندر ایک جامع شمولیتی پلان جمع کرائے جس میں سفر کے شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور تربیتی تفصیلات شامل ہوں۔‘

پی ٹی آئی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھجوانا شروع کر دیے: چیف وہپ عامر ڈوگر

پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ ’کئی ارکان نے اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے ہیں جبکہ باقی ارکان کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کل سیکرٹریٹ کو جمع کرائیں گے۔‘
عمران خان کے فیصلوں پر من وعن عمل کرائیں گے۔‘

 

شیئر: