دبئی چیمبر آف کامرس میں سال 2025 کی پہلی ششماہی میں نئی رجسٹریشن میں انڈین کمپنیوں نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ جنوری سے جون 2025 کے دوران انڈیا سے نو ہزار 38 نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں رجسٹرڈ ہوئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی کی آبادی بڑھ کر 4 ملین تک پہنچ گئی، تاریخ میں سب سے زیادہNode ID: 893817
پاکستان کی چار ہزار281 نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں شامل ہوئیں، جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.1 فیصد اضافہ ہے۔
مصر سے دو ہزار 540 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔
بنگلہ دیش سے سال کی پہلی ششماہی میں ایک ہزار 541 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی اور سب سے زیادہ ترقی کی شرح حاصل کی جو 37.5 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
برطانیہ ایک ہزار 385 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ 11.1 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شام سے 945 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی اور چھٹے نمبر پر رپا۔ چین 772 نئی کمپنیوں کے ساتھ ساتویں جبکہ نمبر پر اردن کی 688 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی اور آٹھویں نمبر پر رہا۔
ترکی کی 642 نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں شامل ہوئیں، جبکہ کینیڈا سے 535 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی اور ٹاپ ٹین میں شامل ہوا۔
سب سے زیادہ ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ، ریئل اسٹیٹ، رینٹنگ اور بزنس سروسز کے شعبوں میں کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔
تعمیراتی، ٹرانسپورٹ، سٹوریج و کمیونیکیشنز اور سوشل اور پرسنل سروسز کے شعبوں کے شعبوں میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن 7.6 فیصد رہی۔