Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور شارجہ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی لیکن خریدار محتاط

21 قیراط کے نرخ فی گرام 6.75 درھم کم ہوکر 357 درھم ہوگئے (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مختلف قیراط کے لحاظ سے 6 سے 7.25 درھم فی گرام نرخ کم ہوئے۔ جس کے بعد سونے کی خریداری میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔
سونے کے تاجروں نے الامارات الیوم کو بتایا نرخوں میں کمی کے باوجود خریداروں کی بڑی تعداد اب بھی محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے اور وہ مزید کمی کا انتظار کررہی ہے۔
 ایک گولڈ اینڈ جیولری کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق 2 ہفتوں کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد خریداری میں بہتری اب تک محدود پیمانے پر ہی ہے۔
ایک جیولری شاپ  کے سیلز مینجر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے  مقابلے میں سونے کی طلب میں کچھ بہتری آئی ہے مگر صارفین کی ایک بڑی تعداد اب بھی قیمتوں میں کمی کی منتظر ہے
زیورات کے ایک شو روم کے مینجر نے بتایا قیمت میں کمی سے مارکیٹ میں کچھ حرکت ضرور آئی ہے مگر خریدار آنے والے دنوں میں مزید کمی کی امید رکھے ہوئے ہیں۔
 دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں 7.25 درھم کی کمی ہوئی اور قیمت 402.25 درھم ہوگئی۔ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت  372.25 درھم  ہے۔ اس میں 7 درھم کی کمی واقع ہوئی۔
21 قیراط کے نرخ فی گرام 6.75 درھم کم ہوکر 357 درھم اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 305.75 درھم ہوگئی۔ 6 درھم کی  کمی واقع ہوئی۔

 

شیئر: