Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکسی استعمال کرنے والے عمرہ زائرین کے حقوق کیا ہے؟

’ٹیکسی میں سفر کے آغاز ہی سے الیکٹرانک میٹر چلایا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارتِ حج و عمرہ نے جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور آگاہی مرکز کے تعاون سے عمرہ زائرین کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس کا مقصد عمرہ زائرین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے جب وہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں مناسک کے سفر کے دوران ٹیکسیوں کا استعمال کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نےہدایات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹیکسی میں سفر کے آغاز ہی سے الیکٹرانک میٹر چلایا جائے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ کرایہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہونا چاہئے جبکہ مسافر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں شکایت درج کرا ئے تاکہ اس کے حقوق محفوظ رہیں‘۔
یہ اقدام وزارت کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو نقل و حمل کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کے حقوق کے شعور کو بڑھانے اورعمرہ زائرین کو محفوظ اور منظم سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے کئے جا رہے ہیں۔

شیئر: