خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر رجب طیب اردغان کو ترکیہ کے یوم فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ترکیہ کے صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں صدر رجب طیب اردوغان کی صحت وعافیت، ترک حکومت اور عوام کی مستقل ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔