Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، یمن، لبنان اور شام میں غذائی و طبی امداد

’خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر اور سوات میں 15 سو خیمے تقسیم کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے مختلف ممالک میں اپنے امدادی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کا ہدف ضرورت مند طبقات اور بحرانوں و آفات سے متاثرہ افراد ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  کنگ سلمان سینٹر نے خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر اور سوات میں 15 سو خیمے تقسیم کئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کئے جانے والے خیموں سے سیلاب متاثرہ 10 ہزار 500 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’یہ اقدام 2025 کے لیے 12 ہزار پیکجز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے‘۔
دوسری طرف کنگ سلمان سینٹر نے یمن میں حضرموت کے ضلع المكلا میں خواتین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صحت کی خدمات کا پیکج شروع کیا ہے۔
 اس منصوبے کا مقصد رہا شدہ خواتین اور ان کے خاندانوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم کرنا ہے۔
اسی طرح دمشق کے مضافاتی علاقے میں 985 غذائی ٹوکریاں تقسیم کیں، جن سے 985 خاندان مستفید ہوئے۔
ادھر لبنان کے شمالی علاقوں میں ایمبولینس یونٹ نے ایک ہفتے کے دوران 39 ریسکیو مشن انجام دیئے ہیں۔

شیئر: