Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پاسپورٹ کی 2025 میں رینکنگ میں مزید بہتری

سعودی پاسپورٹ کے حامل  افراد 91 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
عالمی ادارہ ہینلی نے کہا ہے کہ عالمی پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں سعودی پاسپورٹ دنیا بھر میں 54ویں نمبر پر رہا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پاسپورٹ کے حامل  افراد 91 ممالک کا سفر یا تو بغیر پیشگی ویزا یا پھر آمد پر ویزا حاصل کر کے کر سکتے ہیں۔
رواں سال سعودی پاسپورٹ نے دستیاب مقامات کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے جو اس کی قوت میں نمایاں پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ کامیابی گزشتہ برسوں کے دوران سعودی شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی میں واضح ترقی کو اجاگر کرتی ہے۔
جہاں ماضی میں سفر کے اختیارات محدود تھے، وہیں سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی معاہدوں نے رفتہ رفتہ مزید ممالک کے دروازے کھولے ہیں۔
یہ مسلسل بہتری سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر سعودی عرب کی حیثیت کو مضبوط بنانا، اس کی اسٹراٹیجک شراکت داریوں کو وسعت دینا، شہریوں کے لیے سفر کو آسان بنانا اور مملکت کی بین الاقوامی موجودگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

شیئر: