Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، مدینہ منورہ، ابھا، عرعر اور القریات ائیرپورٹس کارکردگی میں سرفہرست

اتھارٹی کی ماہانہ رپورٹ میں 11 بنیادی نکات کو مدنظررکھا گیا فوٹو: اخبار 24)
سعودی سول ایوی ایشن نے ماہ جولائی میں مملکت کےایئرپورٹس کی سروسز اور معیار کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 11 بنیادی نکات کو مدنظررکھا گیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ابھا ، عرعر اور القریات ائیرپورٹس سرفہرست رہے۔
معیار کی جانچ کے حوالے سے ایئرپورٹس کو 5 زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹس جہاں مسافروں کی تعداد کے حوالے سے جہاں سالانہ بنیاد پر مسافروں کی تعداد 15 ملین سے زائد رہی اس  زمرے میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے نمبر پررہا جبکہ ٹائمنگ کے اعتبار سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔
دوسرے زمرے میں جہاں سالانہ بنیاد پر مسافروں کی تعداد 5 سے  15 ملین کے درمیان ریکارڈ کی گئی اس میں مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز پہلے اور دمام کا کنگ فہد ایئرپورٹ دوسرے نمبر پررہا۔
تیسرے زمرہ  جس میں مسافروں کی تعداد 2 سے 5 ملین رہی اس میں ٹائمنگ کے اعتبار سے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سرفہرست رہا جبکہ عرعر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو چوتے زمرے میں پہلی پوزیش حاصل ہوئی۔
واضح رہے سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹس کے معیار کو جانچنے کےلیے 11 بنیادی نکات پر فوکس کیا جاتا ہے جن میں مسافروں کے انتظار کا وقت، امیگریشن ، کسٹم امور اور دیگر سروسز کی جانچ کے حوالے سے مسافروں سے سروے  کے بعد رپورٹ مرتب کی جاتی ہے۔

 

شیئر: