سعودی کابینہ نے منگل کے روز غزہ میں انسانی بحران کے حل میں مملکت کے کردار پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی، امداد کی فراہمی کو آسان بنانے اور دو ریاستی حل کی حمایت سے متعلق مملکت کی جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔
عرب نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔ اجلاس میں میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پیغام اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ سے ہونے والی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ کابینہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور سعودی عرب اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کی اہمیت پر زور دیا۔
وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، دو ریاستی حل کو کمزور کرنے والے اقدامات کی مذمت کی گئی تھی، اور مشرق وسطیٰ میں ایک منصفانہ، محفوظ اور جامع امن کے قیام کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔