Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات پر تعزیت

لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سوڈان میں لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی اموات پر سوڈانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جس میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں سوڈان اور اس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی، مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
یاد رہے سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورا ایک گاؤں دب گیا جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے سوڈان لبریشن موومنٹ آرمی کا حوالہ دیتے ہوئے  بتایا یہ واقعہ مغربی سوڈان کے مَرہ نامی پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں بارش،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی اور نیچے آنے والے پتھروں نے پہاڑی کے دامن میں واقع گاؤں کو لپیٹ میں لے لیا۔
 دو برس سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کی تقریباً آدھی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، وہاں خوراک کے سامان کا فقدان ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
 اس وقت بھی شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں شدید لڑائی جاری ہے۔

 

شیئر: