Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے شمالی علاقے کے لیے نیا بس روٹ شروع کرنے کا اعلان

شمالی حصے کو کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، الجوھرہ اور دیگر علاقوں سے جوڑے گا (فوٹو: سبق)
پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کمپنی نے جدہ شہر کے شمالی علاقے کے لیے ایک نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیا روٹ شمالی حصے کو کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، الجوھرہ اور دیگر علاقوں سے جوڑتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے جدہ شہر کے شمالی علاقے المروہ، الکوثر اور الحمدانیہ کے محلوں میں رہنے والے بھی اس نئے روٹ سے مستفیض ہوں گے۔
نئے روٹ پر روزانہ کی بنیاد پر 50 بسیں چلائی جائیں گی۔ بس سروس ہفتے کے ساتوں دن صبح 5:30 سے شروع ہو کر 11:30 تک جاری رہے گی ۔
پبلک بس سروس سے لوگوں کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت ہو گی علاوہ ازیں ٹریفک کے ازدحام پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جدید ترین عوامی بسیں فراہم کی گئی ہیں۔
یہ اقدام جدہ میں ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: