انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑی چلانے کے ضوابط
لائسنس کا مستند ادارے سے عربی میں ترجمہ اور تصدیق کی گئی ہو (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ادارہ ٹریفک پولیس نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر مملکت میں گاڑی چلانے والوں کی سہولت کےلیے ضوابط کا اعادہ کیا ہے تاکہ مملکت آنے والے وہ وزیٹرز جو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں انہیں آگاہی ہو۔
عکاظ کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایکس اکاونٹ پر کہا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا مستند ادارے سے عربی میں ترجمہ اور تصدیق کی گئی ہو۔
غیرملکی اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر مملکت میں انٹری کی تاریخ سے ایک برس یا لائسنس کی ایکسپائری تک کے لیے ڈرائونگ کی اجازت ہوگی۔
وہ لائسنس جو خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں ان کی ایکسپائری تک مملکت میں لائسنس ہولڈر گاڑی چلاسکتے ہیں۔
جی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس خلیجی ممالک میں ڈرائیونگ کےلیے کارآمد تصور نہیں کیے جائیں گے۔
