سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، مملکت میں افراد عالمی اوسط کی تین گنا سے زیادہ شرح سے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی اتھارٹی (سی ایس ٹی) میں سٹراٹیجی و ڈیجیٹلائزیشن کے ڈپٹی گورنر یاسر مشبب نے بین الاقوامی کانفرنس ’جی ایس آر 25‘ کے موقع پر یہ اعداد وشمار دیے ہیں۔
ریاض میں جاری چار روزہ ’جی ایس آر 25‘ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے کردار، اس کی ترقی اور آنے والی نسلوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ حکمت عملی کو اجاگر کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا استعمال جمعے کے دن سب سے زیادہNode ID: 855811
-
ریاض گلوبل سمپوزیم میں ڈیجیٹل ریگولیشن کے مستقبل کا تعینNode ID: 893824
عکاظ کے مطابق یاسر مشبب نے کہا کہ مملکت میں نوجوانوں کی آبادی کا نصف حصہ ’جنریشن الفا‘ پر مشتمل ہے جو اس تیز رفتار ترقی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کی اہمیت اجاگر کرتی ہے۔
اس موقع پر شہزادی نوف بنت بندر بن عبداللہ نے کہا کہ آج کے دور میں اصل چیلنج تیز رفتار ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنا نہیں بلکہ اس سے جڑے خطرات سے نمٹنے کے لیے قانونی اور تیکنیکی صلاحیت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق اور مطالعے سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ گھروں پر بھی ڈیجیٹل ڈیوائسز اثر انداز ہوتی ہیں۔
یاد رہے سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ سپیس کمیشن کے مطابق مملکت میں 48.6 فیصد افراد یومیہ 7 گھنٹے سے زیادہ انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں۔
سال 2024 میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
گھروں میں انٹرنیٹ کا استعمال 87.9 فیصد جبکہ واکنگ 79.3 فیصد اور کام کے دوران 41.7 فیصد ہوتا ہے۔