Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پبلک بس سروس کے روٹس گوگل میپ سے لنک

مسافروں کو تمام راستوں اور سٹیشنز کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے پبلک بس سروس کے روٹس کو گوگل میپ پر جاری کر دیا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے روٹس کو میپ سے لنک کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او انجینئریوسف الصائغ کا کہنا تھا ’گوگل میپ پر بسوں کے روٹ کو لنگ کرنے سے نہ صرف مسافروں کو تمام راستوں اور سٹیشنز کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی بلکہ اس کے ذریعے بسوں کی آمد ورفت کا شیڈول بھی جان سکیں گے۔‘
ان کہنا تھا کہ ’مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ترقیاتی امور پرتیزی سے کام جاری ہے جس کے تحت شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔‘
جدہ بس روٹ کے لیے گوگل میپ کے ذریعے بسوں کے آئکون کا انتخاب کر کے اپنے مطلوبہ منزل کی نشاندہی کی جاتی ہے جس کے بعد اس روٹ پر بس کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آجاتی ہیں۔
یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کمپنی نے جدہ شہر کے شمالی علاقے کے لیے ایک نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 نیا روٹ شمالی حصے کو کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، الجوھرہ اور دیگر علاقوں سے جوڑتا ہے۔
یہ اقدام جدہ میں ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: