Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے بوسنیا کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جمعہ کے روز بوسنیا و ہرزیگووینا کے ہم منصب المیڈن کوناکوویچ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے ہوئے ان میں اضافے پر بھی غور کیا گیا علاوہ ازیں علاقائی صورتحال پربھی بات کی گئی۔

شیئر: