Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اعلی قیادت کا پرتگال میں ٹرین حادثہ پر تعزیتی پیغام

لزبن شہر میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پراظہارتعزیت کی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود  نے پرتگال کے صدر مارسیلو ڈی سوزا سے ٹرین حادثے پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ارسال کیے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ ہمیں لزبن شہر میں پہاڑی ٹرین کے حادثے کے بارے میں اطلاع ملی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے، ہم اس سانحے پر آپ کے غم میں شریک ہیں اورہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی متمنی ہیں‘۔
دوسری جانب ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی پرتگال کے صدر کو ٹرین حادثے پر خصوصی تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا جس میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

شیئر: