Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں الرٹ جاری، بارش کا امکان

’طائف، العرضیات، اضم، بنی یزید اور بنی مالک میں نارنجی الرٹ جاری کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ کے بعض شہروں کے لیے موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، العرضیات، اضم، بنی یزید، میسان اور بنی مالک میں نارنجی الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں تیز ہوا، بارش اوراولے گرنے کا امکان ہے‘۔
’مذکورہ شہروں میں تیز ہوا کی وجہ سے حد نگاہ کافی متاثر ہوگی جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، الباحہ اور عسیر کے متعدد شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جو شام 8 بجے تک رہے گی‘۔
’ابہا، خمیس مشیط، ظہران الجنوب اور محایل میں تیز ہوا چلے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’نجران ریجن کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح صبیا، صامطہ، بیش اور ابو عریش کے علاوہ قرب وجوار میں بارش کے ساتھ اولے گرنے کا امکان ہے‘۔

شیئر: