اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں میں سعودی عرب کے مستقل مندوب سفیر عبدالمحسن خثیلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب مکمل طورپر قطر کے ساتھ کھڑا ہے اور اسکے ہر ممکن اقدامات کی حمایت کرتا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کے مستقل نمائندےنے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ اسرائیلی قبضے اور جرائم کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
سعودی مندوب نے لندن میں سمندری تحفظ سے متعلق اجلاس کی سربراہی کی
Node ID: 891031
سعودی عرب نے ایک بارپھر فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم جن میں جبری بے دخلی ، محاصرہ اور بھوک کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا شامل ہے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کے منافی قرار دیا۔
سعودی مندوب کے بیان میں شام کے علاقوں خصوصا حمص اور الاذقیہ پراسرائیلی حملوں کی بھی بھرپورمذمت کی گئی۔
سفیر عبدالمحسن نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے فوری اقدامات کرے اور قابض فورسز کو انکے جرائم پرجواب دہ بنایا جائے جو خطے کے امن و استحکام کےلیے بڑا خطرہ ہیں۔