ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی وزارت ثقافت کی جانب سے اتوار کے روز قومی ثقافتی ایوارڈز انیشی ٹیو کے پانچویں سیشن کے تحت تقریب منعقد کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سالانہ تقریب کا انعقاد ریاض کے شاہ فہد ثقافتی مرکز میں کیا جائے گا جس میں ثقافتی حوالوں سے انفرادی اور ادارتی سطح پر نمایاں کارکردگی رکھنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام ’ میٹا ورس‘ پلیٹ فارم
Node ID: 839271
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے تقریب کی سرپرستی کرنے پرولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ایوارڈز کے لیے 19 زمروں کا تعین کیا گیا ہے جن میں بنیادی ایوارڈز ’ثقافتی سال کی بہترین شخصیت ‘ ، نوجوانوں کی ثقافت ‘ ، انٹرنیشنل ممتاز ثقافتی ایوارڈ‘ اور ’ثقافتی میڈیا ایوارڈ‘ شامل ہیں۔
ایوارڈز کے لیے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں ’ادب ایوارڈ‘ ، نشرو اشاعتی ایوارڈ، اسٹیج و فنون کی ادائیگی ایوارڈ، کوکنگ ایوارڈ، عمارت سازی اور سجاوٹ ایوارڈ، ترجمہ ایوارڈ، فیشن ایوارڈ، فلم ایوارڈ، قومی ورثہ ایوارڈ، موسیقی ایوارڈ، بصری فنون ایوارڈ اور دستکاری ایوارڈ شامل ہیں۔