وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی زیرسرپرستی نائب وزیر خارجہ انجینئرولید الخریجی نے ریاض میں ’ عالمی یوم قانون‘ کے پہلے اجلاس کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریاض شہر میں شہزادہ سعود الفیصل انسٹیٹیوٹ فارڈپلومیٹک اسٹڈیز میں منعقد ہونے والے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینئرولید الخریجی نے کہا ’یہ اجلاس قانون کی اس بنیادی اور اعلی اقدار کو اجاگر کرتے ہے جو ریاستوں کے استحکام اور افراد و معاشروں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے‘۔
الخریجی نے مزید کہا قانون صرف تحریری دفعات یا محض ضوابط کا نام نہیں بلکہ یہ اقدار و اصولوں کا ایسا مربوط نظام ہے جو عدل ومساوف اور اعتماد کی بنیاد ہے خواہ وہ ریاست اور شہریوں کے مابین ہو یا ریاستوں کے باہمی امور‘۔
نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زوردیا کہ موجودہ دور کے پیچیدہ چیلنجزاور متصادم مفادات کے پیش نذر بین الاقوامی قانون اور قانوی سفارتکاری کا کردار نہایت اہم ہے جو تنازعات کے حل ، تعاون کے فروغ اور پائیدار ترقی کے حصول کا مہذب ذریعہ ہے‘۔

افتتاحی تقریب میں سعودی سینٹرفارکمرشل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ڈاکٹر ولید بن سلمان ابانمی ، سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر حامد بن حسن میرہ وزارتِ خارجہ کے معاون سیکرٹری برائے سروسز ڈاکٹر منصوربن صالح الیامی اور وزارتِ خارجہ کے شعبہ قانونی امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن سعودالناصر کے علاوہ دیگر افراد بھی شریک تھے۔