Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ تیاری اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

اسرائیلی حملے کے حوالے سے تیاری اجلاس میں شرکت کریں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ  دوحہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دوحہ پرہونے والے اسرائیلی حملے پرہنگامی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کل اتوار کو ہوگا۔
دریں اثنا قطری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ سربراہی اجلاس میں قطر پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے حوالے سے تیار کی جانے والی قرار داد کے حوالے سے تیاری اجلاس ہوگا ۔
خیال رہے سعودی عرب کی جانب سے دوحہ پراسرائیلی حملے کی پرزورمذمت کرتے ہوئےاس بات پرزور دیا گیا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اورٹھوس اقدامات کرے جن کی وجہ سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

 

 

شیئر: