Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جذبات ایک طرف رکھ دیں‘، انڈین کوچ کا پاکستان کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشورہ

انڈین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین کا کہنا ہے کہ یہ خیال نہیں تھا کہ ٹیمیں ایک سٹیج پر آمنے سامنے آ جائیں گی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد پہلی بار کرکٹ ٹیمیں مقابل آ رہی ہیں دوسرے کے سامنے آ رہی ہیں، تاہم انڈیا کے اسسٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے اپنے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ ’وہ اپنے جذبات ایک طرف رکھ دیں۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی کافی صدائیں بلند ہوئیں تاہم انڈیا کی جانب سے ان کی مزاحمت سامنے آئی۔
انڈیا وہی ملک ہے جس نے 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جبکہ ان حملوں کا الزام بھی پاکستان کے عسکریت پسندوں پر لگایا گیا تھا۔
سنیچر کو جب انڈین ٹیم کے کوچ ریان ٹین سے پوچھا گیا کہ اگر عوامی جذبات کھلاڑیوں کے ذہن پر غالب آ گئے تو پھر کیا ہو گا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ہاں، میرا خیال ہے ایسا ہو گا، یہ بڑا نازک معاملہ ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں کھلاڑی عوام کی اکثریت کے جذبات میں شریک ہیں۔‘
سابق ڈچ آل راؤنڈر ریان ٹین کا مزید کہنا تھا کہ ’ایشیا کپ بہت عرصے سے التوا کا شکار تھا جس کا ہم انتظار کر رہے تھے، ہمارا یہ خیال نہیں تھا کہ ہم ایک سٹیج پر اکٹھے ہونے والے ہیں۔‘
نیو دہلی کی جانب سے حالیہ سپورٹس میں یہ وضاحت جاری کی تھی کہ انڈین ٹیم کسی بھی کثیر ملکی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف کھیل سکتی ہے لیکن دوطرفہ مقابلے میں شریک نہیں ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یقیناً آپ کو معلوم ہے کہ انڈین حکومت اس معاملے کیا موقف رکھتی ہے۔‘
انہوں نے ٹیم خصوصاً کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کو وہ جذبات ایک طرف رکھنے ہیں، جس کے بارے میں ہم نے ٹیم کی میٹنگ کے دوران بات کی تھی۔
 یہ ٹاکرا ممکنہ تین مقابلوں میں سے پہلا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستان اور انڈیا دونوں ہی 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں پہنچنے کے لیے فیورٹ ہیں۔
اس سے قبل انڈیا نے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دی اور میچ نو وکٹوں سے جیتا۔
ریان ٹین کا کہنا تھا کہ ٹی20 کے چیمپیئن اور ایشیا کپ کا اعزاز رکھنے والے کھلاڑیوں نے فیورٹس کے طور پر شروعات کرتے ہیں۔

پاکستان اور انڈیا دبئی میں آج ایک دوسرے کے مقابل آ رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے پچھلے برس جون میں عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد سے اپنے 13 میں سے 10 اور ٹی20 کے 21 میں سے 18 میچ جیتے ہیں۔
’ایمانداری سے دونوں ٹیموں کے کھیل کا جائزہ لیا جائے تو انڈیا ایک بار پھر بطور فیورٹ میدان میں اتر رہا ہے ہمارا فوکس بال اور بیٹ کو قابو میں رکھتے ہوئے 120 گیندوں پر ہو گا۔
ریان ٹین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کیے جانے کے بعد انڈیا نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے نئے تعینات کیے گئے کوچ مائیک ہیسن کی رہنمائی اور نئے کپتان سلمان آغا کی قیادت میں کھیلنے والے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ ’پاکستان نے اپنی کرکٹ کی سمت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

شیئر: