سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اتوار کو قطری دارالحکومت میں ہونے والی عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے وزارئے خارجہ تیاری اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزرائے خارجہ تیاری اجلاس میں کل بروز ’پیر‘ ہنگامی عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی قرار دادوں کے مقررہ ایجنڈے میں برادر ملک قطرپر اسرائیلی وحشیانہ حملے پرغور کیا جائے گا جو بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
تیاری اجلاس میں بین الاقوامی امور کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری اور سفارتی امور کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالرحمن بن ابراہیم الراسی ، قطر میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان ، وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان ، عرب لیگ میں مملکت کے مستقل مندوب سفیر عبدالعزیز المطراور اسلامی تعاون تنظیم میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹر صالح بن حمد السحیبانی بھی شریک تھے۔