Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امیر قطر کو ٹیلی گرام

امیرقطر کی جانب سے پرتپاک استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جی سی سی کی سپریم کونسل کے غیرمعمولی اجلاس اور عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد امیر قطر شیخ تیم بن حمد آل ثانی کو شکریہ کا خصوصی ٹیلی گرام ارسال کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد کی جانب سے ارسال کیےگئے ٹیلی گرام میں امیر قطر کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ جی سی سی کی سپریم کونسل کے ہنگامی اجلاس اور عرب و اسلامی غیرمعمولی سربراہ کانفرنس جو آپ کی زیر صدارت منعقد ہوئی کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، جس میں تمام شریک ممالک کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ ہونے والی اس وحشیانہ جارحیت پر قطر کے ساتھ ہیں ۔
شریک ممالک کی جانب سے  اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ بین الاقوامی ضوابط و قوانین کی خلاف ورزی کوقطعی طورپر مسترد کیا گیا۔
پیغام کے آخر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر اور قطری عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

شیئر: