Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی کارروائی، 17 فارمیسز پر جرمانے

فارمیسز کے ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم ’رصد‘ کے تحت  تفتیشی مہم انجام دی گئی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ادویات کی عدم فراہمی و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 17 فارمیسز پر 5 لاکھ 85 ہزار ریال کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق فارمیسز کے ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم ’رصد‘ کے تحت  تفتیشی ٹیموں نے مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم فارمیسز کی نگرانی کی جن پر ضوابط کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جن فارماسوٹیکل اداروں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں ان پرعائد مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں درج کی گئیں جن میں رجسٹرڈ مصنوعات کو مارکیٹ میں فراہم کرنے میں ناکام ہونا اور سپلائی چین میں رکاوٹ ہونا شامل تھا۔
واضح رہے اتھارٹی کا ٹریکنگ سسٹم ’رصد‘ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ انسانی ضرورت کے لیے تیار کی جانے والی ادویات کی مسلسل ٹریکنگ کی جائے تاکہ ایسی ادویات کی شارٹیج نہ ہو جو انتہائی ضروری ہیں۔ علاوہ ازیں تجارتی جعل سازی کے امکانات کا انسداد کیا جائے۔ 

 

 

شیئر: