پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج جمعرات کو ریاض سے روانہ ہوگئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے انہیں الوداع کیا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم کو الوداع کرنے والوں میں وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح، اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی شامل تھے۔