Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے درمیان ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ایک ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے کے سرکاری رہائش میں اس معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سرمایہ کاری پیکیج ہے جو برطانیہ کی تاریخ میں کبھی کیا گیا ہے۔‘

ٹرمپ کے اس سرکاری دورۂ برطانیہ کے دوران، زیادہ تر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں نے اگلے چند برسوں میں برطانیہ میں مشترکہ طور پر 150 ارب پاؤنڈ (205 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے کے وعدے کیے ہیں۔

شیئر: