سعودی وزارتِ تجارت نے مملکت کے مختلف شہروں میں یوم الوطنی پر لگائی جانے والی تجارتی سیل کے حوالے سے 14 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے جن میں 348 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارتِ تجارت نے قبل ازیں واضح کیا تھا کہ مملکت کے قانون کے مطابق تجارتی اشیا پر قیمتوں میں کمی کے لیے لگائی جانے والی ’سیل‘ کے لیے باقاعدہ پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
قانون کے مطابق وزارت کی جانب سے لگائی جانے والی سیل کے لیے تاجروں کی جانب سے سیل سے قبل اشیا کے نرخ اور سیل کے بعد کے نرخوں کو واضح کرنا ضروری ہوتا ہے۔
وزارت کے دیگر ضوابط کے مطابق مارکیٹوں یا دکان مالکان کےلیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ وزارت کی جانب سے جاری کیے جانے والے سیل پرمٹ کو مناسب مقام پرآویزاں کریں۔
علاوہ ازیں صارفین کی تسلی کے لیے پرمٹ پر بارکوڈ دیا جاتا ہے جسے سکین کرنے سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ پرمٹ درست ہے۔