ولی عہد نے کرایہ کے نظام میں مطالعے کی مدت 90 دن تک بڑھانے کی ہدایت کردی
’یہ مطالعہ تمام متعلقہ فریقوں کا خیال رکھتے ہوئے کیا جائے تاکہ کرایہ داری کے معاملات میں عدل کو یقینی بنایا جا سکے‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ املاک اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کرایہ داروں اور مالکان کے درمیان تعلقات کو منظم کرنے کے لیے ضروری قانونی اقدامات سے متعلق جو سفارشات پیش کی گئیں، ان کی بنیاد پر اور مجوزہ تجاویز کی تنظیمی ضروریات کی تکمیل اور رہائشی، تجارتی اور دفتری املاک کو شامل کرنے کی غرض سے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مطالعے کی مدت کو زیادہ سے زیادہ 90 دن تک بڑھا دیا جائے اور تمام ضروریات کی تکمیل کی جائے تاکہ املاک کے شعبے میں فریقین کے مفادات میں توازن کو یقینی بنایا جا سکے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ہدایت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اس بات کی تصدیق ہے کہ دانشمند قیادت شفافیت کو حکومتی عمل کا مستقل اصول سمجھتی ہے۔
اور یہ مطالعہ تمام متعلقہ فریقوں کا خیال رکھتے ہوئے کیا جائے تاکہ کرایہ داری کے معاملات میں عدل کو یقینی بنایا جا سکے، صارفین کو ہر قسم کے تغیرات سے محفوظ رکھا جا سکے اور ایک پرکشش اور حوصلہ افزا سرمایہ کاری کا ماحول برقرار رکھا جا سکے۔