یوم الوطنی کی تعطیلات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مکہ اور مدینہ کا رخ کیا
یوم الوطنی کی تعطیلات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مکہ اور مدینہ کا رخ کیا
اتوار 28 ستمبر 2025 18:06
ایوی ایشن سیکٹر کی رپورٹ کے مطابق جدہ اور ریاض تیسرے نمبر پر رہا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے 95 ویں یوم الوطنی کی چار روزہ تعطیلات کے دوران اندرون مملکت سے لوگوں کی بڑی تعداد نے مکہ مکرمہ کا سفر کیا۔
سبق نیوز کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں اور مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں نے مکہ کے بعد مدینہ منورہ شہر کا رخ کیا جبکہ جدہ اور ریاض تیسرے نمبر پر رہا۔
دیگر شہروں میں ابھا، دمام اور الخبر شامل تھے جو چوتھے اورپانچویں نمبر پر رہے۔
یوم الوطنی کی تعطیلات میں مملکت کے دیگر شہروں سے آنے والے سعودی اور غیرملکیوں نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی بعدازاں ان دو مقدس شہروں میں موجود تاریخی مقامات بھی دیکھے۔
اعداد وشمار کے مطابق تعطیلات کے دنوں میں سب سے زیادہ مصروف جدہ کا کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ رہا ۔
اسی طرح ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور طائف ایئرپورٹ پر بھی تعطیلات کے دنوں میں مسافروں کی زیادہ آمد ورفت ریکارڈ کی گئی۔
مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی تاریخی مقامات بھی دیکھے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
رہائشی سیکٹر میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی سب سے زیادہ بکنگ رہی خاص کر حرمین شریفین کے قریب ہوٹلوں میں بکنگ حاصل کرنا۔ مشکل رہا۔ تعطیلات سے کئی ہفتے قبل بکنگ مکمل ہو چکی تھی۔