جازان اور عسیر میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط، 11 افراد گرفتار
’ضبط شدہ منشیات میں 60 کلو چرس، 300 کلو قات اور 80 ہزار 116 نشہ آور گولیاں ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
سرحدی سیکیورٹی فورس اور محکمہ انسداد منشیات نے جازان اور عسیر میں متعدد کامیاب کارروائیوں میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کارروائیوں میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں دراندازوں کے علاوہ ایک شہری بھی شامل ہے‘۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن کے ضلع الداير میں 5 ایتھوپین دراندازوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے60 کلو چرس اور 33 ہزار 736 نشہ آور گولیاں پکڑی گئی ہیں‘۔
’اسی طرح ایک اور کارروائی میں دو ایتھوپین دراندازوں کو افراد کو گرفتار کیا ہے جو 260 کلو نشہ آور پودہ قات اسمگل کر نے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’جازان ریجن میں ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 51 ہزار380 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کے الربوعہ علاقے میں دو ایتھوپین درانداز کو گرفتار کیا ہے جو 40 کلوگرام نشہ آورپودہ قات اسمگل کر رہے تھے‘۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ منشیات میں 60 کلوگرام چرس، 300 کلو قات اور 80 ہزار 116 نشہ آور گولیاں ہیں‘۔