Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو مملکت میں تعینات نئے سفیروں نے اسناد سفارت پیش کیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو سعودی عرب میں تعینات دوست ملکوں کے نئے سفیروں سے اسناد سفارت وصول کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے قصر یمامہ میں ہونے والی تقریب میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد نے مملکت میں نئے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور ان کے اپنے ملکوں اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے مشن میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
 نئے سفیروں نے بھی سعودی قیادت کے لیے اپنے رہنماؤں کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا، پُرجوش خیرمقدم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اسناد پیش کرنے والے ملکوں میں بیلجیئم، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، بلغاریہ، کویت، جرمنی، یورپی یونین، ایران، سلووینیا، آسٹریا، اردن، بوسنیا ہرزیگوینا، جارجیا، البانیہ، الجزائر، کینیا، برونائی دارالسلام، ایل سلواڈور، ترکیہ، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، ایکواڈور، سری لنکا، کانگو، قازقستان، چین، سوڈان، ہالینڈ، سیشلز، ناروے، سری لنکا، زمبابوے، ازبکستان، اردن، رومانیہ، اٹلی، برکینا فاسو اور ایسٹونیا کے سفیر شامل ہیں۔

 

شیئر: