Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، دو ریاستی سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ

دونوں رہنماوں نے اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے سنیچر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں مسئلہ فلسطین کے پرامن اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد سے متعلق اعلٰی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا۔
 رابطے کے دوران غزہ میں جنگ کے خاتمے، فلسطینی ریاست کے قیام اور دیرپا امن کے حصول کے لیے جاری کوششوں کی سپورٹ کے لیے 22 ستمبر 2025 کو سربراہی سطح پر کانفرنس کے دوبارہ  انعقاد کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلٰی سطح کی کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ نیو یارک اعلامیے کو اختیار کرنے کا ذکر کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے اس کی توثیق کی گئی تھی۔
دونوں رہنماوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادے کا اعلان کرنے والے ملکوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بھی نوٹ کیا جو فلسطینی عوام کے ازادی کے جائز حق کو یقینی بناتا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میخکواں نے ایکس اکاؤنٹ لکھا کہ ’سنیچر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کی ہے۔‘
 142 ملکوں کی جانب سے دو ریاستی حل سے متعلق نیو یارک اعلامیے کی منظوری، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور سلامتی کی راہ ہموار کرنے کے حوالے سے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔
 پیر کو نیو یارک میں سعودی عرب اور فرانس دو ریاستی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، ہمیں بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کے لیے ایک اور قدم اٹھانے کے قابل ہونا چاہیے۔
فرانسیسی صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’دو قومیں، دو ریاستیں، سب کے لیے امن اور سکیورٹی۔‘

 

شیئر: