Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے العلا میں شامی وزیرخارجہ کی ملاقات

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو العلا میں شام کے ہم منصب اسعد الشیبانی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس کے لیڈرز کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
شامی عوام کی امنگوں کے حصول کےلیے شام کی سلامتی اور معیشت کی سپورٹ کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
شام کے وزیرخارجہ اسعد الشیبانی اور انٹیلی جنس سربراہ حسین سلامہ میونخ لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس جو 1963 میں قائم ہوئی تھی، سینیئر حکومتی عہدیداروں، سکیورٹی رہنماوں اور پالیسی ماہرین کو بین الاقوامی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کےلیے جمع کرتی ہے۔

 

شیئر: