Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ ریجن میں پبلک بس سروس سے تین سال میں 6.3 ملین افراد نے سفر کیا

85 بسیں 10 روٹس پریومیہ 18 گھنٹے چلائی جاتی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں پبلک بس سروس سے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اغاز سے اب تک 6.3 ملین افراد نے سفر کیا۔ ٹریفک ازدحام میں کمی اور ٹریفک کی روانی بھی  ریکارڈ کی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق ریجنل بلدیہ میں شعبہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر انجینئرعبدالرحمان الدخیل کا کہنا ہے ریجن میں 85 بسیں 10 روٹس پریومیہ 18 گھنٹے چلائی جاتی ہیں۔
پبلک بس سروس سے ماہانہ 2 لاکھ 50 ہزار افراد مستفیض ہوتے ہیں۔

 90 فیصد مسافروں کا کہنا تھا وہ بس سروس سے مطمئن ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 سروس کو مستقل طورپر رواں رکھنے کےلیے مرکزی سٹاپس پر احتیاطی بسیں بھی موجود ہوتی ہیں جنہیں مختلف مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کیے جانے والیے سروے میں 90 فیصد مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ بس سروس سے مطمئن ہیں۔
ٹریفک کا اژدحام کم کرنے اور شہروں میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلیے حالیہ برسوں کے دوران مملکت میں پبک بس نیٹ ورک کو وسعت دی گئی ہے۔

 

شیئر: