Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقدس مقامات کی سیفٹی، سمارٹ مانیٹرنگ پلیٹ فارم کی نمائش

مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ’ریاض انٹرنیشنل کنوینش اینڈ ایگزیبِشن سینٹر‘ میں ہونے والے ’انٹرسیک سعودی عرب 2025 ‘ میں مقاماتِ مقدسہ کے لیے سمارٹ مانیٹرنگ پلیٹ فارم کی نمائش کی ہے۔
یہ انیشیٹِیو، سیفٹی کو بہتر بنانے، سکیورٹی کو مضبوط کرنے اور ہنگامی صورتِ حال میں آپریشنل کارکردگی میں اضافے کے لیے مصنوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس منصوبے میں مشاعرِ مقدسہ کے سٹریٹیجک مقامات پر نصب کردہ سمارٹ کیمروں کے ایک وسیع نیٹ ورک کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جو براہِ راست نگرانی اور امکانی واقعات کا پیشگوئی پر مبنی تجزیہ فراہم کر سکتے ہیں۔
اس تجزیے میں آتشزدگی، دھوئیں کے اخراج، افراد کا غیر معمولی ہجوم اور ہنگامی طبی حالات شامل ہیں۔
اس نظام کو مرکزی آپریشن سینٹر سے چلایا جائے گا جس میں جدید یوزر انٹرفیس، ٹیموں کو بہترین کارکردگی کے ساتھ آپریشنز کی نگرانی کے قابل بنائے گا اور فوری اور درست فیصلے کرے گا۔
اس نظام میں ڈیٹا سے حاصل شدہ قابلِ تحلیل مواد کو نگرانی اور اطلاع کے تجزیے کے لیے بروقت کام میں لایا جائے گا، فیلڈ یونٹس اور آپریشن روم میں باہمی رابطے بہتر بنائے جائیں گے جبکہ کسی واقعے پر ردِ عمل کے وقت کو کم سے کم کیا جائے گا۔
یہ پلیٹ فارم سیکٹر کی صلاحیتوں، خاص طور پر تجزیاتی ٹرینڈز اور ممکنہ خطرات کی پیشگوئی میں اضافے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس سے منصوبہ بندی اور فیلڈ میں استعمال ہونے والے وسائل کے بندوبست میں اضافہ ہوگا۔ عمرہ اور حج کے سیزن میں زائرین اور عمرے کی ادائیگی کرنے والوں کی سیفٹی کا انتظام بہتر ہوگا۔

 

شیئر: