سعودی عرب اور یونائیٹڈ میکسین اسٹیٹس کے مابین اکاونٹننگ و آڈیٹنگ کے شعبوں میں پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
سعودی نیوز ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق یادداشت پر دستخط کے لیے سعودی عرب کی جانب سے جنرل بیور آف آڈیٹ کے صدر ڈاکٹر حسام عبدالمحسن العنقری جبکہ میکسیکو کی نمائندگی سپریم آڈٹ آفس کے صدر ڈیوڈ کولمیناریس پرامو نے کی ۔
مزید پڑھیں
مفاہمتی یادداشت پر دستخط میکسیکو میں کی گئی اس موقع پر میکسیکن فیڈریشن میں سعودی عرب کے سفیر فہد بن علی المناور بھی خصوصی طورپر موجود تھے۔
باہمی تعاون کے حوالے سے دوطرفہ تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا تاکہ اس پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر کیا جائے اس ضمن میں مشترکہ ورکشاپس کا بھی وقتا فوقتا اہتمام کیا جائے گا۔
ڈاکٹر العنقری کا کہنا بھی کہ تھا کہ اکاونٹنگ کے شعبے میں تجربات کو بڑھانے کے لیے مختلف دوست و برادر ممالک کے ساتھ شراکتی تعاون جاری رکھا جائے گا۔