Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فالکن کلب میں ینگ پیری گرین فالکن ایک لاکھ پانچ ہزار ریال میں فروخت

پیری گرین فالکن باز کی اقسام میں  سب سے مہنگا اور تیز ترین ہے (فوٹو: ایس پی اے)
انٹرنیشنل سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن 2025 میں نیلامی کی دوسری رات ایک ینگ پیری گرین فالکن ایک لاکھ پانچ ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔
یاد رہے پیری گرین فالکن باز کی اقسام میں  سب سے مہنگا اور تیز ترین ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے شکار کے دوران پیری گرین فالکن 320 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے اڑسکتا ہے۔ پیری گرین باز سے تلور کا شکار کیا جاتا ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی بڑی مانگ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فالکن کلب کے تحت یہ نیلامی ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں واقع ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ہورہی ہے جو یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
 انٹرنیشنل سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن 2025 میں 45 ملکوں کے ایک ہزار 300 سے زیادہ نمائش کنندگان اور تجارتی برانڈز شامل ہیں جو 28 خصوصی شعبوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ایگزیبیشن میں تیر اندازی، نشانہ بازی، گھڑ سواری کے علاوہ 23 ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
 بازوں کے مقابلہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جو 5 سے 10 اکتوبر تک ہوں گ ۔
مقابلے کے لیے بازوں کی  6 اقسام کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مجموعی انعامات کی مالیت 6 لاکھ ریال ہے۔
 ایک مخصوص علاقے پر بچوں کی دلچسپی کے لیے ’سفاری پارک‘ بھی بنایا گیا ہے جہاں انواع واقسام کے پرندوں کو رکھا گیا ہے۔
ان پرندوں کی تفصیلات بھی درج ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ پرندے کن علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور کس طرح کا ماحول ان کی پرورش و نشو و نمو کے لیے موزوں ہوتا ہے۔

 

شیئر: