Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن نیلامیں تین باز ایک لاکھ 9 ہزار ریال میں فروخت

’ریاض میں منعقد بازوں کی نیلامی فالکن کلب کے تحت جاری ہے جو ایک معتبر پلیٹ فارم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں فالکن میلے کے دوران گزشتہ شب تین باز کل ایک لاکھ 9 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیلامی کا آغاز برطانوی فارم فالکن میوز کے ایک باز سے ہوا جس کی فروخت 60 ہزار ریال میں ہوئی ہے۔
 اس کے بعد اسی فارم کا ایک اور باز 18 ہزار ریال میں ہوا جبکہ نیلامی کا اختتام برطانوی فارم کے باز سے ہوا جسے 31 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا ہے۔
ریاض میں منعقد بازوں کی نیلامی فالکن کلب کے تحت جاری ہے جو ایک معتبر پلیٹ فارم ہے جو سعودی عرب اور بیرون ملک کی نمایاں شاہین افزائش گاہوں کو براہِ راست اور تیز رفتار مسابقتی نیلامیوں میں یکجا کرتی ہے۔

شیئر: