سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے جی سی سی کی اقتصادی و مالیاتی کمیٹی کے 124 ویں اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کویت میں ہونے والے اجلاس میں جی سی سی کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور اور اہداف کے حصول کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کسٹمز یونین اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت اور اس کے پروگرام کے طریقہ کار پر بھی بات کی گئی جو اتھارٹی کی ضروریات کو پورا کرنے میں سپورٹ کرتا ہے۔
جی سی سی کامن مارکیٹ ٹریکس کے نفاذ کے حوالے سے رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بین الاقوامی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ خطے میں معیشت کی بہتری کےلیے تجاویز دی گئیں۔