Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری

محکمہ موسمیات کے علاوہ بالائی و وسطی پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے بعض علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پیر کی صبح اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہو گیا ہے۔
پیر کی صبح اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش کے علاوہ بیشتر مقامات پر اس وقت بھی موسم ابر آلود ہے اور بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
پیش گوئی کے مطابق آج خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کے علاوہ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
گلگت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔
منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کمشیر کے کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
اسی طرح اکتوبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
9، 10 اور 11 اکتوبر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اسی طرح این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم سندھ کا وارننگ سینٹر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کے مطابق اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔
ادارے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے حکام پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کسی بھی قسم کی ہدایات جاری ہونے کی صورت میں آگے کے حکام تک پہنچائیں۔
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی ویب سائٹس پر دی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق ’شکتی‘ نام کا سائیکلونک طوفان اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغربی حصے میں ہے جبکہ سمندر سے مربوط ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے ملک کے موسم پر اثر پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر مغربی ہوا کا سلسلہ اثرانداز ہو رہا ہے اور اس کی شدت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

شیئر: