سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ نے ابشر پلیٹ فارم پر ’وزیٹرڈیجیٹل آئی ڈی‘ دیکھنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق جوازات کا کہنا’ وزٹ ویزے پر آنے والے اپنی ڈیجیٹل آئی ڈی کو ابشر اکاونٹ سے باسانی حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
محکمہ پاسپورٹ نے ’ابشر افراد‘ ایپ پر ڈیجیٹل اقامہ جاری کر دیاNode ID: 545156
-
سعودی عرب میں بنک اکاونٹ کھولنے کےلیے ’وزیٹر آئی ڈی‘ کی منظوریNode ID: 895159
ابشر کے مین پیج پر جوازات نے وزیٹرز کا آئی کان فراہم کیا ہے جسے کلک کرنے کے بعد ڈجیٹل آئی ڈی برائے وزٹر کا آپشن ظاہر ہوتا ہے۔
اس آپشن کو کلک کرکے درکارمعلومات درج کی جائیں جن میں بارڈر نمبر اور تاریخ پیدائش شامل ہیں، جس کے بعد سرچ کو کلک کیے جانے سے وزیٹر آئی ڈی کارڈ ظاہر ہو جاتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے سعودی مرکزی بینک ’ساما ‘ نے وزیٹرز کو یہ سہولت دینے کا اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی مقامی بینک میں اپنا اکاونٹ باسانی کھول سکتے ہیں۔
اکاونٹ کھولنے کے بھی ڈیجیٹل آئی ڈی کی ضرورت ہوتی ہے اسی حوالے سے جوازات نے وزیٹرڈیجیٹل آئی ڈی کے مرحلے کو آسان بنا دیا ہے۔