Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعے سے آئندہ ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور نجران ریجن بارش کی زد میں رہیں گے۔
ان ریجن کے کچھ حصوں میں تیز ہواوں، ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 

شیئر: