Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم اتھارٹی کی کارروائی، بڑی مقدارمیں نشہ آور پاوڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

شمنٹ وصولی کے لیے آنے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی محکمہ کسٹم ، زکوۃ اور ٹیکس اتھارٹی نے بطحاء چیک پوسٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں نشہ آور پاوڈر ’میتھیمفیٹامین‘ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ بطحا کی چیک پوسٹ پر آنے والے ایک ٹرالر کی تفصیلی معائنہ کیا گیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے نشہ آور پاوڈر کے پیکٹس برآمد ہوئے جن کی مقدار 8 کلو گرام سے زائد بتائی جاتی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کسٹم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ضبط کی گئی شپمنٹ محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردی جنہوں نے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا جو اس ٹرالر میں رکھے سامان کو وصول کرنے کے منتظر تھے۔
ترجمان الحربی نے سعودی شہری اور غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے کسی بھی سرگرمی کا علم ہونے کی صورت میں 1910 پر اطلاع دی جاسکتی ہے ۔
اطلاع دینے والے کا نام اور تمام معلومات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی مصدقہ اطلاع ہونے کی صورت میں انہیں مالی معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

 

 

شیئر: