Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی، ’20 وکٹیں حاصل کرنا ٹارگٹ ہے‘

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے جبکہ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اولین ٹارگٹ 20 وکٹیں حاصل کرنا ہے، رنز چاہے جتنے بھی ہوں۔
سنیچر کو شان مسعود اور ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی رونمائی کی اور میوزیم کا دورہ کیا۔
اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب میں شان مسعود نے کہا کہ اس مرتبہ سیریز شروع ہونے سے پہلے نسبتاً اچھی تیاری کی ہے تاکہ ایک اچھی شروعات کریں اور بہتر نتائج حاصل کریں۔
ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ پچھلے میچز سے بھی کچھ چیزیں سیکھیں اور اس کے مطابق تبدیلیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کا اصول 20 وکیٹں لینا ہے اور تمام تر توجہ وکٹیں لینے پر ہی مرکوز ہو گی۔
شان مسعود نے کہا ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ سیریز کے دس دنوں میں اچھے نتائج حاصل کیے جائیں اور کوشش یہی ہے کہ ہر پلیئر ایسی پوزیشن میں ہو کہ وہ پویلیئن میں کھیلنے کے لیے تیار رہے۔
کھلاڑیوں کی فارم کے حوالے سے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ رنز کنڈیشنز کے حساب سے ہوتے ہیں، فارم پر منحصر نہیں ہیں اور ہر میچ میں سو رنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہوم سیریز میں جیتنا لازمی ہے اور کوشش یہی ہے کہ تینوں سیریز میں ایسی کنڈیشنز بنا سکیں کہ زیادہ سے زیاپد میچز جیتیں تاکہ جب دیگر ملکوں میں کھیلنے جائیں تو کوئی ایک میچ جیتنے کی ضرورت باقی رہے۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

شیئر: