Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی یونیوسٹیوں میں 260 سے زیادہ طلبا خلائی سائنسز کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں

یہ اعلان ورلڈ سپیس ویک کے موقع پرسامنے آیا ہے (فائل: فوٹو ایس پی اے)
امریکہ میں سعودی عرب کے ثقافتی مشن کا کہنا ہے کہ ’267 سعودی طلبا اس وقت مختلف امریکی یونیورسٹیوں میں خلائی اور خلائی سائنسز کے پروگراموں میں داخل ہیں۔‘
ایس پی اے کے مطابق اعلان ورلڈ سپیس ویک کے موقع پرسامنے آیا ہے جو سعودی طلبا کے انجینئرنگ، سائنس اور خلائی آپریشنز میں متنوع تعلیمی راستوں کو اجاگر کرتا ہے۔
ثقافتی مشن کا کہنا تھا ’سکالر شپ پروگرام کئی شعبوں کو کور کرتا ہے، ان میں ایروسپیس انجینئرنگ، سپیس سائنس اینڈ انجینئرنگ، فزکس اینڈ آسٹرو فزکس،  ارتھ اینڈ سپیس ایکسپلوریشن، ایرو سپییس منیجمنٹ اینڈ آپریشنز، ایروسپیس سکیورٹی شامل ہیں۔
مشن نے زور دیا کہ ان ماہرین کی تربیت مملکت کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے سعودی طلبا کی ان شعبوں میں موجودگی سپیس انڈسٹری کو مقامی بنانے میں معاون ہے۔
قومی تحقیق، ترقی اور انوویشن سسٹم کی کارکردگی کو بڑھانے کے ساتھ سعودی اور امریکی یونیوسٹیوں کے درمیان سائنسی تعاون کو مضوبط کرتی ہے۔
یہ خصوصی تعلیمی توجہ طلبا کو آپریٹیو ٹریننگ پروگرام، مشترکہ تحقیق اور خصوصی جرائد میں سائنسی مقالوں کی اشاعت میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب خادم حرمین سکالر شپ پروگرام کے تحت 2030  تقریبا 70 ہزار طلبا کو دنیا کے 200 تعلیمی اور تربیتی اداروں میں بھیجنے کا ہدف ہے۔

 

شیئر: