Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

’یہ اضافہ خصوصی طور پر چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اضافہ خصوصی طور پر چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران جو ’گولڈن ویک‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں اور اس سال یکم سے 8 اکتوبر تک جاری رہیں۔
یہ رجحان واضح طور پر اس بات کی علامت ہے کہ چینی سیاحت کا عالمی نقشہ مشرقِ وسطیٰ کی سمت تبدیل ہو رہا ہے۔
ٹریپ ڈاٹ کام Trip.com کی معلومات کے مطابق چین سے دوحہ کے لیے سفری بکنگز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 441 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ابوظبی کے لیے یہ اضافہ 229 فیصد رہا۔
دبئی کے لیے بکنگز میں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے وہ ایشیا سے باہر کی دس مقبول ترین منزلوں میں شامل ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، مصر، نیوزی لینڈ، قازقستان اور متحدہ عرب امارات ہوٹل بکنگز میں تیز ترین ترقی کرنے والی منزلوں میں شامل رہے۔
اسی طرح ’سی این بی سی‘ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر اور عمان مشرقِ وسطیٰ میں چینی سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ پُرکشش مقامات قرار پائے۔
ٹریپ ڈاٹ کام کے سنگاپور میں جنرل منیجر ایڈمنڈ اونگ نے بتایا کہ اس سال کے آغاز سے چین سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ہوائی سفر میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کورونا وبا سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 180 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ خطے پر ایک محفوظ اور جدید سیاحتی منزل کے طور پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

شیئر: