Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’بلیو سورڈ 2025 ‘ کا آغاز

مشق کا آغاز جبیل میں کنگ عبدالعزیز نیول بیس پر ہوا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت دفاع)
سعودی عرب اور چین کی نیول فورسز کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’بلیو سورڈ 2025 ‘ کا آغاز جبیل میں مملکت کے ویسٹرن فلیٹ کے کنگ عبدالعزیز نیول بیس پر ہوا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا’ مشترکہ مشق میں سعودی عرب کی نمائندگی ایسٹرن نیول یونیس اور چینی بحریہ کے یونٹس نے کی۔‘
’مشترکہ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی نیول فورسز کے درمیان مہارت کا تبادلہ، جنگی تیاریوں کو بڑھانا، بحری دہشت گردی، قزاقی، نیول مائن کلیئرنس اور ٹیکنیکل ڈرون سے نمٹنے کے شعبے میں صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔‘
یاد رہے دونوں ملکوں کی بحریہ اس سے قبل تین مشترکہ مشقیں کرچکی ہیں، ان مشقوں کا مقصد نیول فورسز کے درمیان سٹرٹیجی اور تیکنیک کے تبادلے کو فروغ دینا اور دونوں فورسز کے درمیان دوستانہ تعلقات اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

 

شیئر: