Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی سعودی شہری کی جان بچ گئی

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد حالت انتہائی نازک تھی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی العلا کمشنری کے پرنس عبدالمحسن ہسپتال کی ٹیم کی بروقت مداخلت سے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کی جان بچ گئی۔
سبق نیوز کے مطابق ہلال الاحمر کے امدادی یونٹ نے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد فوری طور پر متعدد آپریشن تجویز کیے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا زخمی کی حالت انتہائی نازک تھی جسے سینے اور مختلف مقامات پر خطرناک زخم آئے تھے جبکہ بلیڈنگ خطرناک حد تک جاری تھی جس سے اس کا جگر بھی متاثر ہوگیا تھا۔
ایکسرے کرنے پرمعلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں اندرونی سمت شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں جن سے خون رس کرجسم کے دیگر حصوں تک پھیل رہا ہے۔
طبی ٹیم نے فوری طورپر آپریشن کرکے بلیڈنگ کو روکا تاکہ جسم کے اندرونی اعضا کو تلف ہونے سے بچایا جاسکے۔
کئی گھنٹے پر محیط کامیاب آپریشن کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا، اب اس کی حالت بہتر ہے۔

 

شیئر: