Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹار سالم الدوسری نے دوسری مرتبہ اے ایف سی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

الدوسری کا کہنا تھا ’کامیابی کا یہ سفر اختتام نہیں بلکہ بڑی کامیابیوں کا آغاز ہے (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اور الہلال کے کپتان سالم الدوسری نے دوسری مرتبہ اے ایف سی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔
الاخباریہ کے مطابق سالم الدوسری نے مملکت کی قیادت کی جانب سے سپورٹس اور کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا ’کامیابی کا یہ سفر اختتام نہیں بلکہ بڑی کامیابیوں کا آغاز ہے، وطن عزیز کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کےلیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔‘
سالم الدوسری کے مد مقابل قطر کے دو مرتبہ کے فاتح اکرم عفیف اور ملائیشیا کے عارف ایمن تھے، سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
خیال رہے سالم الدوسری نے 2022 کے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیصلہ کن گول کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے سعودی عرب کو جیت دلوائی تھی۔
علاوہ ازیں ایشین فٹبال کنفیڈریشن( اے ایف سی) نے سعودی فٹبال فیڈریشن کو براعظم کی بہترین فیڈریشن 2025 کے اعزاز سے نوازا ہے۔

 سعودی فٹبال فیڈریشن کو بہترین فیڈریشن 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا (فوٹو: الاخباریہ)

ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں ایشین فٹبال فیڈریشن کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔
وزیرسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی موجودگی میں سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل کو ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر ایشیا کپ کے بہترین کھلاڑیی، بہترین کوچ اور بہترین نوجوان کھلاڑی( مرد و خواتین) کے علاوہ بہترین لیڈیز کوچ  کے ایوارڈ بھی فاتحین کو دیے گئے۔

https://www.whatsapp.com/channel/0029Va9a4C1HrDZkTw7GeJ01

 

شیئر: